Urdu Poetry – Best Urdu Shayari & Ghazals Collection - DARWAISH۔WRITES
Poet:مینا نقوی
By: Darwaish۔writes
کس طرح چبھتے ہوئے خار سے خوشبو آئے
پھول ہوں لفظ تو اظہار سے خوشبو آئے
ننھے غنچوں سے کھلا رہتا ہے آنگن دل کا
یوں مہکتی ہوں کہ گھر بار سے خوشبو آئے
گردش وقت کی تاریکی سے ڈرنا کیسا
ساتھ ہو وہ تو شب تار سے خوشبو آئے
جذبۂ دل میں جو سچائی کی دھڑکن ابھرے
عشق لوبان بنے پیار سے خوشبو آئے
بس وہی لوگ محبت کے ہیں قابل مینا
جن کے اعمال سے کردار کی خوشبو آئے
0 Comments